سوال:
کیا آئل پینٹ (Oil paint) لگی ہوئی دیوار پر تیمم کرنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ آئل پینٹ لگی ہوئی دیوار پر تیمم کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر اس پر اتنا غبار جما ہو کہ اس پر انگلی کھینچنے سے لکیر بن جائےتو اس پر ہاتھ پھیر کر تیمم کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (26/1)
یتیمم بطاھر من جنس الارض کذا فی التبیین۔
رد المحتار: (باب التیمم، 239/1)
الفارق بین جنس الارض وغیرہ أن کل ما یحترق بالنار فیصیر رماداًکالشجر والحشیش أو ینطبع ویلین کالحدید والصفر والذھب والزجاج ونحوھا فلیس من جنس الارض ابن کمال عن التحفۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی