سوال:
اگر کسی لکڑی، لوہے یا پلاسٹک پر مٹی موجود ہو تو اس پر ہاتھ پھیر کر تیمم کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ لکڑی، لوہے اور پلاسٹک پر تیمم کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر کسی لکڑی ، لوہے یا پلاسٹک وغیرہ پر اتنی دھول مٹی اور غبار جما ہو کہ اس پر انگلی کھینچنے سے لکیر بن جائے تو اس پر ہاتھ پھیر کر تیمم کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب التیمم، 222/1)
لو ان الحنطۃ او الشئی الذی لا یجوز علیہ التیمم اذا علیہ الغبار فضرب یدہ علیہ وتیمم ینظر ان کان یستبین اثرہ بمدہ علیہ جاز والا فلا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی