سوال:
اگر کوئی شخص ناپاکی دور کرنے کیلئے غسل کر رہا ہو اور غسل کے دوران باوجود احتیاط کے کچھ چھینٹیں بالٹی میں گر جائیں تو کیا اس صورت میں پانی ناپاک ہوجائے گا؟
جواب: واضح رہے کہ جب تک مستعمل پانی غیر مستعمل پانی کے برابر یا اس پر غالب نہ ہوجائے، تب تک پانی پاک اور مطہر رہتا ہے، لہذا کچھ چھینٹیں بالٹی میں گرجانے سےبالٹی کا پانی ناپاک نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (74/1)
وقد صرحوا بان الماء المستعمل علیٰ القول بطہارتہ اذا اختلط بالماء الطہور لایخرجہ عن الطہوریۃ الااذا غلبہ او ساواہ اما اذاکان مغلوباً فلا یخرجہ عن الطہوریۃ فیجوز الوضؤ بالکل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی