سوال:
اگر بدن پر ویسلین(vaseline) لگی ہوئی ہو تو کیا وضو کرنے سے پہلے اسے دھونا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر بدن پر ایسی چیز لگی ہو جس کی تہہ اعضاء پر اس طرح جم جائے کہ پانی بدن تک نہ پہنچ سکے تو وضو سے پہلے اسے دھونا ضروری ہے، چونکہ ویسلین(vaseline) کی وجہ سے اعضاء پر تہہ نہیں جمتی، لہذا اسے لگا کر وضو کرنا صحیح ہے، البتہ اگر ویسلین کی ماہیت ایسی ہو جس کی تہہ بدن پر جمتی ہو اور وہ جسم تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ بنتی ہو تو اس پر وضو صحیح نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار:(کتاب الطھارۃ، 154/1، ط: دار الفکر)
(ولا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه به يفتى (ودرن ووسخ) عطف تفسير وكذا دهن ودسومة (وتراب) وطين ولو (في ظفر مطلقا) أي قرويا أو مدنيا في الأصح بخلاف نحو عجين.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی