سوال:
اگر کسی شخص پر غسل فرض ہو تو کیا وہ اس حالت میں اسم اعظم کا ورد کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ جس شخص پر غسل فرض ہو، وہ قرآن کی تلاوت کے علاوہ دوسرے اذکار وغیرہ کر سکتا ہے، لہذا ایسا شخص "اسم اعظم" کا ورد کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (38/1)
ویجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان ونحوذلک کذا في السراجیۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی