سوال:
اگر کوئی شخص پیشاب کرنے کے بعد صرف ٹشو پیپر سے اچھی طرح خشک کر لے اور پانی سے استنجا نہ کرے تو کیا اس طرح استنجا کرنا صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ استنجا کے لئے پانی کا استعمال کرنا بہتر ہے، البتہ اگر صرف ٹشو پیپر سے اچھی طرح صاف کر لیا جائے تو بھی جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (48/1)
یجوز الاستنجاء بنحوحجر منق کالمدر والتراب والعود والخرقۃ والجلد وما اشبھھا۔……… والاستنجاء بالماء أفضل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی