سوال:
اگر قالین اور فوم کا گدا/ میٹرس (Mattress) وغیرہ بچہ کے پیشاب کرنے سے ناپاک ہو جائے تو اس کو کس طرح پاک کیا جائے، کیونکہ ان کا دھونا مشکل ہوتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ قالین، گدا یا کوئی بھی ایسی چیز جس کو نچوڑنا ممکن نہ ہو، اس کو پاک کرنے کے لیے اس پرتین بار اس طرح پانی بہا یاجائے کہ ہر مرتبہ پانی بہانے کے بعد اس کو چھوڑ دیا جائے، یہاں تک کہ وہ سوکھ جائے۔ اس طرح تین مرتبہ کرنے سے وہ پاک ہوجائے گا، اور اگر اس پر پائپ یا نل کے ذریعے اتنا پانی بہایا جائے کہ نجاست نکل جانے کا اطمینان ہو جائے، تب بھی وہ پاک ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مجمع الانھر: (60/1)
(والا) أي وإن لم یمکن العصر کالحصیر ونحوہ فیطہر بالتجفیف کل مرۃ حتی ینقطع التقاطر۔
الھندیہ: (الباب السابع فی النجاسہ، 42/1)
وما لا ینعصر یطہر بالغسل ثلاث مرات، والتجفیف في کل مرۃ؛ لأن للتجفیف أثرا في استخراج النجاسۃ وحد التجفیف أن یخلیہ حتی ینقطع التقاطر، ولا یشترط فیہ الیبس۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی