resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: اجازت کے بغیر میکے میں ٹھہرنے پر طلاق کو معلّق کرنے کے بعد میکے میں ٹھہرنے کی اجازت دینے سے طلاق واقع نہ ہونا (27013-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک مسئلے کا حکم دریافت کرنا ہے، وہ یہ کہ شوہر نے بیگم سے کہا کہ تم تین دن کے لیے اپنے میکے چلی جاؤ، لیکن اس کے بعد میری اجازت کے بغیر وہاں ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہے، اگر میری اجازت کے بغیر ٹھہری تو تجھے ایک طلاق ہے، اب جس دن بیوی نے واپس گھر آنا تھا،اس دن شوہر نے فون کر کے کہا کہ آج رات آپ نے گھر میں گزارنی ہے، اگر نہیں تو طلاق واقع ہو جائے گی، لیکن ظہر میں بیوی کے بھتیجے کا انتقال ہو گیا، اس بناء پر شوہر نے اسے مزید رہنے کی اجازت دے دی تو ایسی صورت میں طلاق کا کیا حکم ہے؟
تنقیح: شوہر نے فون پر جو یہ الفاظ کہے: "آج رات آپ نے گھر میں گزارنی ہے، اگر نہیں گزاریں گی تو طلاق واقع ہو جائے گی"، کیا اس سے شوہر کا مقصد نئی طلاق دینا تھا؟
جوابِ تنقیح: نہیں، اس جملے سے شوہر کا مقصد صرف پہلے سے دی گئی معلّق طلاق کی خبر دینا تھا، نئی طلاق کا ارادہ نہیں تھا۔

جواب: مذکورہ صورت میں شوہر نے فون پر یہ کہا: "آج رات آپ نے گھر میں گزارنی ہے، اگر نہیں گزاریں گی تو طلاق واقع ہو جائے گی۔" چونکہ اس جملے سے شوہر کا مقصد صرف اپنی طرف سے دی گئی معلّق طلاق کی خبر دینا تھا، نہ کہ نئی طلاق دینا، لہٰذا اس سے کوئی نئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔
نیز چونکہ شوہر نے طلاق کو اس بات پر معلّق کیا تھا کہ بیوی اُس کی اجازت کے بغیر میکے میں نہ رہے اور بیوی نے شوہر کی اجازت سے میکے میں قیام کیا تو اس صورت میں بھی کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاویٰ الھندیة:(اﻟﻔﺼﻞ اﻟﺜﺎﻟﺚ ﻓﻲ ﺗﻌﻠﻴﻖ اﻟﻄّﻼﻕ ﺑﻜﻠﻤﺔ ﺇﻥ ﻭﺇﺫا ﻭﻏﻴﺮﻫﻤﺎ،362/2،ط: رشیدیة)
ﻭﻟﻮ ﻗﺎﻝ: ﺃﻧﺖ ﻃﺎﻟﻖ ﺇﻥ ﺧﺮﺟﺖ ﻣﻦ ﻫﺬﻩ اﻟﺪاﺭ ﺣﺘﻰ ﺁﺫﻥ ﻟﻚ ﺃﻭ ﺁﻣﺮ ﺃﻭ ﺃﺭﺿﻰ ﺃﻭ ﺃﻋﻠﻢ ﻓﺠﻮاﺑﻬﺎ ﺃﻥ ﺫﻟﻚ ﻋﻠﻰ اﻹﺫﻥ ﻣﺮﺓ ﻭاﺣﺪﺓ ﺣﺘﻰ ﻟﻮ ﺃﺫﻥ ﻟﻬﺎ ﻣﺮﺓ ﻓﺨﺮﺟﺖ ﺛﻢ ﻋﺎﺩﺕ ﺛﻢ ﺧﺮﺟﺖ ﺑﻐﻴﺮ ﺇﺫﻥ ﻻ ﻳﺤﻨﺚ ﻓﺈﻥ ﺃﺭاﺩ ﺑﻘﻮﻟﻪ ﺣﺘﻰ ﺁﺫﻥ ﻓﻲ ﻛﻞ ﻣﺮﺓ ﻓﻬﻮ ﻋﻠﻰ ﻣﺎ ﻧﻮﻯ ﻓﻲ ﻗﻮﻟﻬﻢ ﺟﻤﻴﻌﺎ ﻫﻜﺬا ﻓﻲ اﻟﺒﺪاﺋﻊ. ﻭﻟﻮ ﻗﺎﻝ ﻟﻬﺎ: ﺃﻧﺖ ﻃﺎﻟﻖ ﺇﻥ ﺧﺮﺟﺖ ﻣﻦ ﻫﺬﻩ اﻟﺪاﺭ ﺇﻻ ﺃﻥ ﺁﺫﻥ ﻟﻚ ﻓﻬﺬا ﻭﻣﺎ ﻟﻮ ﻗﺎﻝ: ﺣﺘﻰ ﺁﺫﻥ ﻟﻚ ﺳﻮاء ﺣﺘﻰ ﺗﻨﺘﻬﻲ اﻟﻴﻤﻴﻦ ﺑﺎﻹﺫﻥ ﻣﺮﺓ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﻤﺤﻴﻂ.

الفتاویٰ التاتارخانیة:(مسائل الإذن إذا جعل شرطا، كتاب الطلاق،58/5،ط: رشیدیة)

بدائع الصنائع:(فصل في الحلف على الخروج،95/4،ط: رشیدیة)

واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce