عنوان: سالگرہ (Birth day) کی تقریب میں جانا اور کھانا کھانا(2710-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ سالگرہ کی تقریب میں جانا کیسا ہے اور سالگرہ کا كھانا كھانے کا حکم کیا ہے؟

جواب: زندگی ایک عظیم نعمت اور عطیہ خداوندی ہے، اس کا صحیح استعمال انسان کے درجات کو بلند کرتا ہے اور اسےضائع کرنا انسان کو ہلاک کرتا ہے۔ قیامت میں انسان کو اپنے ہر قول و عمل کا اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سامنے پورا حساب دینا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ انسان ہر عمل کو کرنے سے پہلے اس بات کی بخوبی سوچ بچار کرے کہ اس عمل کے ارتکاب کی صورت میں وہ کیا صفائی پیش کرے گا؟ آج مسلمانوں نے دیگر اقوام کی دیکھا دیکھی بہت سی چیزیں اپنی زندگی میں لازم و ضروری قرار دے رکھی ہیں، انہیں میں سے "سالانہ یومِ پیدائش" (Birth day) کی رسم بھی ہے۔
واضح رہے کہ سالگرہ غیر مسلموں کا طریقہ اور مغربی ثقافت کی دین ہے، جس کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نبی کریم ﷺ نے غیروں کی مشابہت سے اجتناب کا حکم دیا ہے، جبکہ سالگرہ منانا، کیک کاٹنا، سالگرہ کی مبارک باد دینایاسالگرہ کی تقریب میں جانا غیر اسلامی قوموں کی ثقافت اور طرز عمل ہے، اس لیے ایسے رسم ورواج سے بچنا چاہیے، تاہم کیک اور دیگر اشیاء کا کھانا اگر حلال آمدنی سے ہو تو اس کو حرام نہیں کہا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (ال عمران، الایۃ: 85)
وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلاَمِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہ۔۔۔۔الخ

صحیح مسلم: (باب نقض الاحکام الباطنہ و رد محدثات الامور، رقم الحدیث: 1718، 1343/3، ط: دار احیاء الکتب العلمیہ)
عن عائشۃ قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من عمل عملا لیس علیہ امرنا فھو رد.

سنن الترمذی: (کتاب الاستیذان، رقم الحدیث: 2695، 480/4، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا، ‏‏‏‏‏‏لَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ،‏‏‏‏ وَلَا بِالنَّصَارَى ‏‏‏‏الخ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3075 Dec 01, 2019
salgira ki taqreeb me / mein jana or khana khana, Go / going to the birthday party and eat / eating there

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Bida'At & Customs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.