سوال:
کسی شخص کی دو بیویاں ہوں تو دونوں بیویوں سے جو بچے ہونگے، وہ آپس میں محرم ہونگے یا نہیں ؟
جواب: واضح رہے کہ اگر دونوں بیویوں کے بچے ایک ہی شوہر سے ہیں، تو ایسی صورت میں دونوں بیویوں کے بچے آپس میں محرم ہیں اور ان بچوں کا ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں نکاح جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 23)
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ اُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَاَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الاَخِ وَبَنَاتُ الاُخْتِ وَاُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِيْ أَرْضَعْنَكُمْ وَاَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَاُمَّهَاتُ نِسَآئِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِيْ فِيْ حُجُوْرِكُمْ مِّنْ نِّسَآئِكُمُ اللَّاتِيْ دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلاَئِلُ اَبْنَائِكُمُ الَّذِيْنَ مِنْ اَصْلاَبِكُمْ وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَيْنَ الْاُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيْمًاo
عمدۃ القاری: (100/20)
باب مایحل من النساء وما یحرم...الثالثہ الاخوات والمراد الشقیقات وغیرھن من الاباء والأمھات...)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی