سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مؤذن اذان کو اتنا لمبا کر کے پڑھتے ہیں کہ "مد متصل" سے بھی بڑھا دیتے ہیں، کیا یہ اذان جائز ہے؟ حالانکہ "حی علی الصلاۃ" اور "حی علی الفلاح" پر کوئی مد نہیں ہے۔
جواب: واضح رہے کہ "حی علی الصلاۃ" اور "حی علی الفلاح" پر وقف کی وجہ سے مد کرنا صحیح ہے، البتہ اذان کے کلمات کو اتنا لمبا کرنا جائز نہیں کہ حروف اور الفاظ میں خلل واقع ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (56/1)
و یکرہ التلحین وھو التغنی بحیث یؤدی الی تغیر کلماتہ کذا فی شرح المجمع لابن الملک وتحسین الصوت للاذان حسن ما لم یکن لحنا کذا فی السراجیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی