سوال:
السلام علیکم، کیا حضرت حسین رضی اللہ نے 120 شادیاں کی تھیں؟جزاک اللہ
جواب: حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے متعلق یہ جو کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ستر یا نوّے یا ایک سو بیس سے زیادہ عورتوں سے شادی کی یا اسی طرح کی دیگر روایات تو ان میں سے کوئی ایک بھی ہمیں ایسی نہیں ملی کہ جس کی سند قابل حجت ہو، اس لیے ایسی روایات کو قبول کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے، اور ان پر اعتماد کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی