سوال:
السلام علیکم، کیا نماز جنازہ بغیر وضو کے پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب: نماز جنازہ بغیر وضو کے پڑھنا درست نہیں ہے، جس طرح اور نمازوں کیلئے طہارت شرط ہے، اسی طرح نماز جنازہ کیلئے بھی طہارت شرط ہے ،البتہ اگر اچانک جنازہ سامنے آجائے یا جنازہ کیلئے جانا ہو اور وضو میں مشغول ہونے سے نماز جنازہ فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرکے نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے، بشر طیکہ تیمم کرنے والا امام یا میت کا ولی نہ ہو، کیونکہ ان دونوں کیلئے ہر صورت میں وضو کرنا ہی ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (31/1)
ویجوز التیمم اذا حضرتہ جنازۃ والولی غیرہ فخاف ان اشتغل بالطھارۃ ان تفوتہ الصلاۃ ولا یجوز للولی وھو الصحیح ھکذا فی الھدایۃ۔
الدر المختار: (241/1، ط: سعید)
(و)جاز (لخوف فوت صلاۃ الجنازۃ) … (أو) فوت (عید) بفراغ امام اوزوال شمس (ولو) کان یبنی (بناء) بعد شروعہ متوضأ وسبق حدثہ (بلا فرق بین کونہ اماما اولا) فی الاصح لان المناط خوف الفوت لا الی بدل۔
(لان المناط)ای الذی تعلق بہ الحکم المذکورو ھوالتیمم لخوف فوت الصلاۃ بلا بعد عن الماء۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی