عنوان: حلالہ کے بعد دوبارہ پہلے شوہر سے نکاح کرنے کا حکم(2846-No)

سوال: میں نے کچھ سال پہلے اپنی بیوی کو چھوڑ دیا تھا، مگر میں اس کے ساتھ ہی رہنا چاہتا تھا، پھر ہمارے گھر والوں نے ہمارا حلالہ کروادیا ہے، لیکن میرے دِل میں وسوسے آتے ہیں کہ میں گناہ تو نہیں کر رہا؟ مجھے جواب دیں، میں بہت پریشان رہتا ہوں، دِل سکون میں نہیں ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ ہم نے حلالہ کیا تھا، پہلے میری بیوی نے طلاق کی 3 مہینے عدت کی، پھر کسی شخص سے نکاح کیا، اور ایک رات اس کی بیوی رہی، پھر اس نے طلاق دی، پھر 3 مہینے اس کی عدت گزاری، پھر ہم نے نکاح کیا۔ آپ بس یہ بتادیں کہ ہم کوئی گناہ تو نہیں کر رہے ہیں، کیا ہم میاں بیوی ہیں؟ آپ بتادیں ہم سے اللہ ناراض تو نہیں ہے؟ جواب ضرور دیے گا۔

جواب: واضح رہے کہ قرآن کریم میں ارشاد ہے:
فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ ؕ فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ۔(سورہ البقرہ،230)
ترجمہ: پھر اگر شوہر (تیسری) طلاق دے دے، تو وہ (مطلقہ عورت) اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک وہ کسی اور شوہر سے نکاح نہ کرے، ہاں اگر وہ دوسرا شوہر بھی اسے طلاق دے دے، تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے پاس (نیا نکاح کر کے) دوبارہ واپس آجائیں۔
اس تفصیل کے بعد صورت مسؤلہ میں اگر آپ نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں تھیں، اور آپ کی بیوی نے اسکی عدت گزارنے کے بعد دوسرے شخص سے نکاح کیا، اور اس شخص نے حقوق زوجیت ادا کرنے کے بعد عورت کو طلاق دی، پھر اس نے اپنی عدت مکمل کر کے آپ سے نکاح کیا، تو اس صورت میں آپ کا اس سے نکاح کرنا جائزہے، اور وہ آپ کے لیے حلال ہوگی۔ لہذا آپ کو اب کسی قسم کے وسوسے اور شبہات میں پڑنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ محض شیطانی وسوسے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرہ، الایة: 230)
فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ....الخ

صحیح البخاري: (باب من أجاز طلاق الثلاث، رقم الحدیث: 5061)
عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا أن امرأۃ رفاعۃ القرظي جائت إلی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، فقالت یا رسول اللّٰہ! إن رفاعۃ طلّقني، فبت طلاقي وإني نکحت بعدہ عبد الرحمٰن بن زبیر القرظي وإنما معہ مثل الہدبۃ، قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لعلک أن تریدین أن ترجعي إلی رفاعۃ؟ ’’لا‘‘ حتی یذوق عسیلتک وتذوقي عسیلتہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 962 Dec 12, 2019
halala ke / key bad / baad dobara pehle / pehley shohar se nikah karne ka hukum / hukm, Ruling on remarrying the first husband after halala

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.