سوال:
کیا بچی کا لائبہ نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب: لفظ "لائبہ" کا مطلب ہے "پیاسی" معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا اچھا نہیں ہے، اور اگر یہ نام "عین" کے ساتھ "لاعبہ" (Laaibah) پڑھا جائے تو اس کا مطلب ہے "کھیلنے والی"، معنی کے اعتبار سے بچی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القاموس الوحید: (ص: 1475، ط: ادارہ اسلامیات)
لعب یلعب لعباً: کھیلنا۔
و فیہ ایضاً: (ص: 1505، ط: ادارہ اسلامیات)
لاب الرجل: پیاسا ہونا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی