سوال:
لڑکی کا نام "رومیزا" رکھنا کیسا ہے؟
جواب: رومیزا (Romaizaa) کا معنی تلاش کے باوجود لغت کی کتابوں میں نہ مل سکا، لہذا بہتر یہ ہے کہ لڑکی کا نام اس کے بجائے ازواج مطہرات یا صحابیات کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھ لیا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی