سوال:
ایک آدمی نے اپنی بیوی سے غصہ کی حالت کہا کہ اگر میں تم سے ہمبستری کروں تو ایسا ہے جیسے بہن سے زنا کرنا۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ ایسے الفاظ کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: پوچھئی گئی صورت میں شوہر کا بیوی کو یہ کہنا کہ " اگر میں تم سے ہمبستری کروں تو ایسا ہے جیسے بہن سے زنا کرنا" بے ہودہ، لغو اور مہمل کلام ہے، جس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی، تاہم اس طرح کے بے ہودہ اور قبیح الفاظ کہنے سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهندية: (1/ 507، ط: دار الفكر)
«لو قال: إن وطئتك وطئت أمي فلا شيء عليه كذا في غاية السروجي»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی