سوال:
ایک آدمی جو شادی شدہ ہے اور اس کی اولاد بھی ہے اور دوسری جانب ایک عورت ہے، جو شادی شدہ ہے اور ان کی بھی اولاد ہے، اس آدمی اور اس عورت کے درمیان اگر ناجائز تعلقات ہوں اور انہوں نے آپس میں زنا بھی کیا ہو تو کیا ان دونوں کی اولاد میں آپس میں نکاح کرنا جائز ہو گا؟
جواب: واضح رہے کہ ناجائز تعلقات رکھنے (زنا کرنے) والے مرد اور عورت کی اولاد کا آپس میں نکاح کرنا صحیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 24)
وَ اُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ۔۔۔۔الخ
احکام القرآن للجصاص: (139/2)
وقال عطاء: احل لکم ما وراء ذوات المحارم من اقاربکم۔
رد المحتار: (فصل فی المحرمات، 32/3، ط: دار الفکر)
ویحل لاصول الزانی وفروعہ اصول المزنی بھا وفروعھا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی