سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
مفتی صاحب ! سوال کا مدلل جواب مطلوب ہے۔ ایک مرد کی بیوی وفات پاگئی اور اس کی اولاد موجود تھی، اس نے ایک بیوہ سے شادی کی، اس بیوہ کی بھی اولاد تھی۔ کیا ان کی پہلے سے موجود اولاد آپس میں شادی کر سکتے ہیں ؟
جزاک اللہ خیرا
جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت میں سوتیلی اولادوں کا آپس میں نکاح جائز ہے، کیونکہ ان دونوں اولادوں میں حرمت نکاح کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (31/3)
"أما بنت زوجۃ أبیہ أو ابنہ فحلال".
البحر الرائق: (فصل في المحرمات)
"قالوا: ولا بأس أن یتزوج الرجل امرأۃ ویتزوج ابنہ أمہا أو بنتہا؛ لأنہ لامانع، وقد تزوج محمد بن الحنفیۃ امرأۃ وزوج ابنہ بنتہا".
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی