سوال:
میرا سوال یہ ہے کہ اگر خواتین ننگے سر وضو کریں تو کیا ایسی صورت میں ان کا وضو ہو جاتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ عورت کا ننگے سر وضو کرنے سے وضو ہوجاتا ہے، البتہ اگر وہاں کوئی غیر محرم موجود ہو تو سر کے بالوں کا چھپانا ضروری ہے، اس صورت میں اسے چاہیے کہ مسح کے لیے دوپٹہ کے نیچے سے گیلا ہاتھ سر پر پھیر لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فتاویٰ اللجنۃ: (235/5)
س: عورۃ الرجل من السرۃ الی الرکبۃ فما حکم وضوئہ عاریاً؟ لابساً سروالاً قصیراً لا یستر رکبتہ؟
ج: الحمد ﷲ وحدہ والصلوۃ والسلام علی رسولہ وآلہٖ وصحبہ وبعد یصح وضوء ہ لان کشف العورۃ ولبس السروال القصیر لایمنعان من صحۃ الوضوء ولکن یحرم علیہ کشف عورتہ بحضرۃ غیر زوجتہ او سریتہ وھی الامۃ المملوکۃ لہ التی یباح لہ الاستمتاع بھا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی