عنوان: نماز کے بعد تسبیحات کرنے کا حکم(2965-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! نماز میں سلام پھیرنے کے بعد جو دعائیں وغیرہ پڑھی جاتی ہیں مثلاً استغفار یا آیت الکرسی پڑھنا، ان کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ پڑھنا ضروری ہے؟

جواب: واضح رہے کہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد آیت الکرسی اور تسبیحات پڑھنا ضروری نہیں، مگر احادیث میں ان کی بڑی فضیلت آئی ہے، لہذا ان کا اہتمام کرنا چاہیے، غیر ضروری سمجھ کر نہ پڑھنا بڑے خسارے کی بات ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکاۃ المصابیح: (ص: 89)
عن کعب بن عجرۃ قال قال رسول اﷲ ﷺمعقبات لا یخیب قائلھن اوفاعلھن دبر کل صلوۃ مکتوبۃ ثلث وثلثون تسبیحۃ وثلث وثلثون تحمیدۃ واربع وثلون تکبیرۃ رواہ مسلم ۔

الدر المختار: (قبیل فصل فی القراءۃ، 530/1)
ویستحب ان یستغفر ثلاثاً ،ویقراآیۃ الکرسی والمعوذات ویسبح ویحمدہ ویکبر ثلاثا وثلاثین ،ویہلل تمام المائۃ ویدعو ویختم بسبحان ربک ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 966 Dec 18, 2019
Namaz kay baad tasbeehaat karnay ka hukm, Tasbeehat, bad, tasbeeh parhna, namaz k baad, Ruling on doing Tasbeehaat after the prayers, Chanting, Tasbihat, Tasbeeh

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.