سوال:
مفتی صاحب ! اگر کسی کو حلالہ کرنا ہو، تو کیا وہ اپنا نکاح خود پڑھا سکتا ہے؟
جواب: جی ہاں! نکاح کرنے کے لیے اپنے نکاح کا خطبہ خود بھی پڑھ سکتے ہیں، اس کی صورت یہ ہوگی کہ دو گواہوں کی موجودگی میں خطبہ میں پڑھی جانے والی آیات اور ایک دو احادیث بطورِ خطبہ مسنونہ پڑھنے کے بعد اپنی ہونے والی بیوی سے کہے کہ میں نے آپ سے اتنے مہر کے بدلہ میں نکاح کیا، اور وہ جواب میں کہے کہ میں نے قبول کیا، تو نکاح منعقد ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب النکاح، 9/3، ط: دار الفکر)
(وينعقد) ملتبسا (بإيجاب) من أحدهما (وقبول) من الآخر (وضعا للمضي) ۔۔۔ (كزوجت) نفسي أو بنتي أو موكلتي منك(و) يقول الآخر (تزوجت)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی