عنوان: دادا کی میراث میں پوتا پوتی کا حصہ(2989-No)

سوال: مفتی صاحب ! السلام علیکم، اگر دادا کی حیات میں والد کا انتقال ہوجائے، تو کیا پوتا یا پوتی دادا کی جائیداد میں وراثت کے حقدار نہیں ہوتے؟ اور اگر نہیں ہوتے، تو کیا ان کو دادا کی جائیداد سے کچھ بھی نہیں ملے گا، جب کہ پوتا غریب، پوتی بیوہ، اور دوسری طرف چچا اور پھوپیاں بے حد امیر ہوں، ایسی صورت حال میں چچا اور پھوپیاں ان یتیم بچوں کو کچھ بھی نہیں دینا چاہتے، جب کہ دونوں بہت ضرورت مند ہوں، تو شریعت اس طرح کے معاملے میں کیا کرنے کا حکم دیتی ہے؟ رہنمائی فرمادیں

جواب: واضح رہے کہ وراثت کا استحقاق مورِث کی موت کے بعد ثابت ہوتا ہے، اس لیے کسی شخص کے انتقال کے وقت اس کے جو ورثاء موجود ہوں، وہی اس کے وارث ہوتے ہیں، اس کی زندگی میں فوت ہونے والے اس کے وارث نہیں بنتے، لہذا اگر کسی بیٹے کا انتقال والد کی زندگی میں ہی ہوجائے تو اس کے بچے اپنے چچا اور پھوپھی کی موجودگی میں اپنے دادا کی میراث میں شرعاً حق دار نہیں ہوں گے،
ایسی صورت میں اگر پوتے پوتیاں ضرورت مند ہوں اور دادا کو اندازہ ہوکہ میرے مرنے کے بعد میرے بیٹے اور بیٹیاں پوتے پوتیوں کو تبرعاً کچھ نہیں دیں گے، تو دادا کو چاہیے کہ وہ ایک تہائی ترکہ کے اندر اندر پوتے پوتیوں کے لیے وصیت کرجائے، لیکن اگر دادا وصیت کے بغیر انتقال کرجائے، تو اس کی وراثت میں پوتے پوتیوں کا شرعاً کوئی حصہ نہیں ہوگا۔ ہاں ! اگر مرحوم کے بالغ ورثاء مرحوم کے پوتے پوتیوں کو اپنی رضامندی سے کچھ دے دیں، تو یہ ان کی طرف سے تبرع واحسان اور ثواب کا باعث ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (باب میراث ابن الابن، 151/8، ط: دار طوق النجاہ)
"وقال زيد: «ولد الأبناء بمنزلة الولد، إذا لم يكن دونهم ولد ذكرهم كذكرهم، وأنثاهم كأنثاهم، يرثون كما يرثون، ويحجبون كما يحجبون، ولا يرث ولد الابن مع الابن»".

البحر الرائق: (کتاب الفرائض، 346/9، ط: رشیدیہ)
وأما بيان الوقت الذي يجري فيه الإرث فنقول: هذا فصل اختلف المشايخ فيه، قال مشايخ العراق: الإرث يثبت في آخر جزء من أجزاء حياة المورث، وقال مشايخ بلخ: الإرث يثبت بعد موت المورث".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3610 Dec 21, 2019
Dada ki meeras mein pooti ka hissa, poti, pauti, miras, meeraas, hessa, Share of grand son and grand daugter in Inheritance of GrandFather, Inheritence, Grand childrens share in inheritance

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.