عنوان: جنازے کے بعد اجتماعی دعا کا حکم(3013-No)

سوال: مفتی صاحب ! ہم لوگ نماز جنازہ کے بعد دعا کیوں نہیں کرتے؟ کچھ لوگ اس وجہ سے ہم پر اعتراض کرتے ہیں کہ آپ لوگ جنازہ کے بعد دعا نہیں کرکے اس آیت واذا سالک عبادی عنی فانی قریب کے خلاف عمل پیرا ہو۔
براہ کرم اس کی وضاحت فرمادیں۔

جواب: اس میں کوئی شبہ نہیں کہ شریعت میں عمومی دعا کی تاکید، تلقین اور فضیلت وارد ہوئی ہے،
 اور "اذا سالک عبادی عنی فانی قریب" آیت میں بھی اسی عمومی دعا کا ذکر ہے، لہذا اگر کوئی شخص جنازہ کےبعد انفرادی طور پر یا دل دل میں میت کیلئے دعا مانگے تو یہ جائز ہے، مگر اجتماعی طور پر مروجہ طریقے کے مطابق باقاعدہ ہاتھ اٹهانا، اس کا اہتمام و التزام کرنا، اور اس طرح نہ کرنے والوں پر نکیر کرنا یہ سب امور تو دعا کو مؤقت ومقيد کرنے کے لیے ہیں، جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے طرز عمل سے ثابت نہیں ہے، لہذٰا ان سب کا ترک کرنا ضروری ہے اور مطلق دعا سےجنازے کے بعد کے مخصوص موقع پر استدلال کرنا درست نہیں ہے
اور یہ بھی واضح رہے کہ نماز جنازه بذات خود دعا ہے، اس کے بعد دعا کا اہتمام والتزام عہد رسالت، عہد صحابہ، عہد تابعین و تبع تابعین کے دور میں سے بھی ثابت نہیں ہے، حالانکہ نبی اکرم ﷺ نے اپنی حیات طیبہ میں متعدد  جنازے پڑھائے اور حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم  اجمعین نے جس طرح آپ علیہ السلام نماز جنازہ پڑھانے کا طریقہ کار، اس کی تکبیرات وغیرہ نقل فرمائیں تواس میں دعابعد الجنازه کوذکر نہیں فرمایا، اگر آپ علیہ الصلاة والسلام کسی ایک جنازے کے بعد بھی دعامانگنے کا اہتمام فرماتے تو اتنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کم از کم کوئی ایک صحابی تواس کو ذکر کرتا، جبکہ اس بارے میں احادیث طیبہ اور آثارصحابہ میں کوئی ایک روایت بھی مذکور نہیں ہے،
اسی لئے  ملاعلی قاری نے فرمایا ہے کہ “جنازه کے بعد دعا کرنا نماز جنازہ میں اضافہ کرنے کے مشابہ ہے” لہذا یہ  بدعت  ہے، جس کا ترک کرنا واجب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مرقاة المفاتیح: (باب المشي بالجنازۃ و الصلاۃ علیہا، 1213/3، ط: دار الفکر)
وَلَا يَدْعُو لِلْمَيِّتِ بَعْدَ صَلَاةِ الْجَنَازَةِ لِأَنَّهُ يُشْبِهُ الزِّيَادَةَ فِي صَلَاةِ الْجَنَازَةِ. 

المحیط البرھانی: (205/2، ط: دار الکتب العلمیہ)
ولا يقوم الرجل بالدعاء بعد صلاة الجنازة؛ لأنه قد دعا مرة، لأن أكثر صلاة الجنازة الدعاء.

رد المحتار: (باب الجنائز، 210/2، ط: دار الفکر)
فقد صرحوا عن آخرهم بأن صلاة الجنازة هي الدعاء للميت إذ هو المقصود منها.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3800 Dec 25, 2019
Janazay kay baad Ijtimai Dua ka Hukm, Ijtimai Dua, ke baad, Jinaza, Janazah, Ijtemai, Ruling on collective prayers after the funeral, After the Jinazah, After funeral, Prayer in congregation after funeral, collective prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.