سوال:
حضرت ! سوال یہ ہے کہ اگر عمرہ کرنے کے بعد کوئی شخص حلق کروانے سے پہلے اپنا احرام غلطی سے کھول دے اور دوسرے کپڑے صرف شلوار پہن لے، اس کے علم میں نہ ہو کہ احرام کھولنا حلق سے پہلے منع ہے تو اس صورت میں کیا صدقہ یا دم دینا ہوگا؟
جواب: واضح ہو کہ اگر شلوار پورے ایک دن یا ایک رات پہنی ہو تو اس صورت میں دم واجب ہوگا اور دم کو حدود حرم میں ہی ذبح کرنا لازمی ہے اور اگر ایک دن سے کم شلوار پہنی ہو تو اس صورت میں صدقہ فطر کی مقدار دینا واجب ہوگی اور یہ مقدار حدود حرم کے اندر یا باہر دونوں جگہ ادا کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (242/1، ط: دار الفکر)
إذا لبس المحرم المخيط على الوجه المعتاد يوما إلى الليل فعليه دم، وإن كان أقل من ذلك فصدقة كذا في المحيط سواء لبسه ناسيا أو عامدا عالما أو جاهلا مختارا أو مكرها هكذا في البحر الرائق.
و فیھا ایضاً: (244/1، ط: دار الفکر)
في كل موضع إذا فعل مختارا يلزمه الدم كاللبس والحلق والتطيب والقلم إذا فعل ذلك بعلة أو ضرورة فعليه أي الكفارات شاء كذا في شرح الطحاوي وذلك إما النسك أو الصدقة أو الصوم فإن اختار النسك ذبح في الحرم كذا في المحيط وإن ذبح في غير الحرم لا يجوز عن الذبح إلا إذا تصدق بلحمه على ستة مساكين على كل واحد منهم قيمة نصف صاع من الحنطة كذا في شرح الطحاوي۔۔۔۔۔والأفضل أن يتصدق على فقراء مكة ولو تصدق على غير فقراء مكة جاز، كذا في المحيط.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی