عنوان: غسل کے بعد وضو کرنے کا حکم(3043-No)

سوال: غسل میں وضو بھی کیا جاتا ہے تو کیا نماز پڑھنے کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا یا اسی غسل والے وضو سے نماز ہو جائے گی؟

جواب: غسل کے شروع میں وضو کرنا مسنون ہے، اس لیے غسل کرنے کے بعد وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور اگر کسی نے غسل کے شروع میں وضو نہیں کیا، تب بھی غسل کے بعد وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ جب تمام بدن پانی ڈالنے سے تر ہوگیا تو اس میں وضو بھی ہوگیا، البتہ ایسا کرنا سنت کے خلاف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوۃ المصابیح: (الفصل الاول، ص: 48، ط: قدیمی)
عن عائشۃ رضی اللہ عنہا قالت: کان النبی ﷺ اذا اغتسل من الجنابۃ بدأ فغسل یدیہ ثم یتوضأ کما یتوضأ للصلاۃ۔

مرقاۃ المفاتیح: (134/2، ط: دار الکتب العلمیة)
کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم لا یتوضأ بعد الغسل أي: اکتفاء بوضوئہ الأول في الغسل وہو سنة أو باندراج ارتفاع الحدث تحت ارتفاع الأکبر بإیصال الماء إلی جمیع أعضائہ وہو رخصة․
قال ابن حجر: وقالوا: ولا یشرع وضوء ان اتفاقا للخبر الصحیح: ”کان علیہ الصلاة والسلام لا یتوضأ بعد الغسل من الجنابة۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2547 Dec 29, 2019
Ghusal kay baad wuzu karna, Ghusl, ke, bad wazu, kerna, kia ghushl kay baad wuzu karna hota hay, Doing ablution after taking bath, Ablution after bath, bathing, Performing ablution after ghusl

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.