عنوان: آیة الکرسی کتنی دفعہ پڑھی جائے؟ (3053-No)

سوال: السلام علیکم ، مفتی صاحب ! کتنی دفعہ آیت الکرسی پڑھنے سے حفاظت ہوتی ہے؟ اور اگر آیت الکرسی پڑھ کر کسی اور پر دم کرنا ہو ، تو اس کا طریقہ کیا ہے؟

جواب: عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من قرا " حم المؤمن إلى إليه المصير "، وآية الكرسي حين يصبح، حفظ بهما حتى يمسي، ومن قراهما حين يمسي حفظ بهما حتى يصبح "
ترجمہ:
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص سورۂ المؤمن کو حٰمٓ سے الیہ المصیر تک اور آیت الکرسی کو صبح کے وقت پڑھ لے گا، وہ شام تک اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہے گا اور شام کو پڑھنے والے کی صبح تک حفاظت ہوگی۔
( کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء فی سورہ البقرہ وآیة الکرسی، حدیث نمبر:2879)
اس روایت سے ثابت ہوتا ہے صبح کو آیة الکرسی پڑھنے سے شام تک حفاظت ہوجاتی ہے، واضح رہے کہ جہاں قرآن کی آیت ہے، وہیں صحیح احادیث سے بھی اس کی بڑی فضیلت ثابت ہے، اس لئے کوئی جتنی بار اور جب چاہے پڑھ سکتا ہے، مگر پڑھنے کے اوقات اور عدد کو اپنی طرف سے خاص کرنا، جو حدیث رسول ﷺ سے ثابت نہیں قطعا جائز نہیں ہے۔ 

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1294 Dec 31, 2019
Ayatul kursi kitni dafa parhni chahiye, Ayat ul kursi, kitni baar, padhni, chahiey, Auat-ul-kursi, How many times Ayat ul kursi should be recited, should be read, Ayatul kursi, Ayat-ul-kursi

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.