عنوان: مضاربت میں نفع متعین کرنا(3065-No)

سوال: مفتی صاحب ! میرا دوست مجھے کاروبار کیلئے تین سال کی مدت پر، تین لاکھ روپے یہ کہتے ہوئے دیتا ہے کہ جو نفع ہو، اس میں سے آپ مجھے ماہانہ کبھی چار ہزار، کبھی پانچ ہزار اور کبھی چھ ہزار روپے دو گے، یعنی اگر آپ کو منافع زیادہ ہو تو زیادہ رقم دو اور کم ہو تو کم رقم دو۔ کیا یہ اسلام میں جائزہے یا نہیں؟
یہ بھی بتائیں کہ مضاربت کسے کہتے ہیں اور اسلام میں اس کی کیا حیثیت ہے؟

جواب: صورت مسئولہ میں اگر آپ کی محنت ہو اور آپ کے دوست کا سرمایہ ہو، تو اس طرح کے کاروباری معاملہ کو شریعت کی اصطلاح میں "مضاربت" کہتے ہیں، یعنی ایک فریق کا سرمایہ ہو، دوسرے فریق کی محنت ہو اور نفع میں دونوں کی شرکت ہو۔
واضح رہے کہ مضاربت میں نفع فیصد کے اعتبار سے طے ہوتا ہے، فیصد کے بغیر نفع طے کرنے سے مضاربت کا معاملہ فاسد ہوجاتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں نفع فیصد کے اعتبار سے طے نہ ہونے کی وجہ سے مضاربت کا معاملہ فاسد ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایۃ: (258/3)
’’و من شرطھا أن یکون الربح بینھما مشاعا لا یستحق أحدھما دراھم مسماۃ من الربح ‘‘

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1450 Jan 01, 2020
Muzarbat mein nafa mutayyan karna, Mudarbat, main, nafah, Fixing profit in Muzarbat, Mudarbat, Islamic Finance, Profit fixation, Determining the profit, Deciding the profit, Profit and loss sharing, mudarabah, mudarabat, Fixed profit

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.