عنوان: سورج غروب ہونے سے پہلے غلطی سے روزہ کھولنے والے پر صرف قضا ہے(3110-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! رمضان کے بیسویں روزے کو افطاری کے وقت مؤذن نے وقت داخل ہونے سے پانچ منٹ پہلے غلطی سے اذان دے دی، جس سے ہم نے روزہ کھول لیا، بعد میں معلوم ہوا کہ ابھی وقت داخل ہی نہیں ہوا تھا، تو اب ہمارے لئے کیا حکم ہے؟ کیا اس روزے کی قضا کرنا پڑے گی یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ جن لوگوں نے بھی وقت داخل ہونے سے پہلے روزہ کھول لیا تھا، ان کا یہ روزہ شمار نہیں ہوگا، بعد میں اس کی قضا کرنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیہ: (الباب الاول فی تعریفہ، 195/1)
اذا شہد اثنان ان الشمس غابت وشہد آخران انھالم تغب فأفطر ثم ظھر انھالم تغب فعلیہ القضاء دون الکفارۃ بالاتفاق۔کذا فی فتاوی قاضی خان۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 644 Jan 03, 2020
Suraj ghuroob honay say pehlay ghalti say rozah khoolnay walay par sirf qaza hay, Sooraj, Ghoroob, hone, se, pehle, galti, se, roza, kholnay, kholne, wale, per, There is only Qaza for opening fast by mistake just before sunset, Qada

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.