عنوان:
قضا کرنا ممکن نہ ہو تو فدیہ دے سکتا ہے(3113-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میری والدہ کے کچھ سال پہلے کئی روزے بیماری کی وجہ سے قضا ہوگئے تھے، مگر اب ان کی یہ حالت ہے کہ وہ زیادہ دیر تک بغیر کھائے پئے نہیں رہ سکتیں، اگر روزہ رکھتی ہیں تو تین چار گھنٹے بعد سر میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے، جو برداشت سے باہر ہوتا ہے، علاج کے بعد بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، کیا اس صورت میں والدہ کو ان روزوں کے بدلے فدیہ دینا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر آپ کی والدہ اپنی بیماری کی وجہ سے آئندہ کبھی بھی ان روزوں کی قضا نہیں کرسکتیں، تو ان کے لئے قضا روزوں کے بدلے فدیہ دینا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیہ: (کتاب الصوم، 207/1)
فالشیخ الفانی الذی لایقدر علی الصیام یفطر ویطعم لکل یوم مسکیناً کما یطعم فی الکفارۃ…الخ ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Qaza karna mumkin na ho to fadiyah day sakta hay, fidiya, fidiyah, de, he,
If it is not possible to qaza, fidyah can be given, fidya, lapsed fast, qada