عنوان: گردوں کے مرض کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے توفدیہ دے سکتے ہیں؟(3116-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے والد صاحب کی عمر تقریبا 55 سال ہے، اور وہ رمضان کی مہینے کے روزے ہمیشہ سے پورے رکھتے آئے ہیں، لیکن کچھ سالوں سے گردوں کی بیماری کی وجہ سے رمضان کے روزے نہیں رکھ رہے، ارادہ تھا کہ ٹھیک ہوجانے پر قضا کر لیں گے، مگر صحت اس بات کی اجازت نہیں دے رہی، اب کیا وہ ان روزوں کا فدیہ دے سکتے ہیں یا قضا کرنا ضروری ہے؟

جواب: واضح رہے کہ آپ کے والد صاحب کے جتنے روزے رہ گئے ہیں، ان کا حساب کر کے ہر روزے کے بدلے صدقۃ الفطر کی مقدار (پونے دو کلو گندم یا اس کے برابر قیمت) کسی فقیر کو دے دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیہ: (کتاب الصوم، 193/1)
فالشیخ الفانی الذی لا یقدر علی الصیام یفطر ویطعم لکل یوما مسکینا

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 463 Jan 04, 2020
Gurdon kay marz ki wajah say rozah na rakh sakay to fidyah day saktay hain?, ke, waja, se, roza, sake, nah, kaffara, Can one give atonement for being unable to fast due to kidney disease?, Giving atonement due to disease of kidney

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.