resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: نفسیاتی مریض (Psychiatric disorder) کی طلاق (31167-No)

سوال: میرے شوہر نفسیاتی بیماری (psychiatric disorder) کا شکار ہیں، ان کا مستقل علاج چل رہا ہے، کبھی دوائی نہ لینے کی وجہ سے اٹیک یا ہائیپر جیسی حالت ہوجاتی ہے جس میں وہ اپنے جذبات پر کنٹرول نہیں رکھتے۔ اسی حالت میں مجھے تین مرتبہ طلاق دی ہے۔ مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر نفسیاتی بیماری (Psychiatric disorder) کی وجہ سے بعض اوقات آپ کے شوہر کے جذبات قابو میں نہیں رہتے، لیکن اس دوران وہ اپنے ہوش وحواس میں رہتے ہیں، اور اپنے اقوال و افعال سے باخبر رہتے ہیں ہے تو ایسی کیفیت میں ان کی طرف سے دی جانے والی تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلّظہ ثابت ہوگئی ہے، جس کے بعد نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ ہی دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ تین طلاقوں کے بعد دوبارہ نکاح کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ عورت عدت گزار کر کسی اور مرد سے نکاح کرے اور اس سے ازدواجی تعلقات قائم کرے، پھر وہ اسے اپنی مرضی سے طلاق دیدے یا اس کا انتقال ہوجائے تو پھر وہ عورت عدت گزار کر اگر اپنے سابقہ شوہر سے نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الآیه: 230)
فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَه مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوۡجًا غَیۡرَہٗ ؕ فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَاۤ اَنۡ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنۡ ظَنَّاۤ اَنۡ یُّقِیۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰہِ ؕ وَ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ یُبَیِّنُہَا لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ.

رد المحتار: (244/3، ط: دار الفكر)
قلت: وللحافظ ابن القيم الحنبلي رسالة في طلاق الغضبان قال فيها: إنه على ثلاثة أقسام: أحدها أن يحصل له مبادئ الغضب بحيث لا يتغير عقله ويعلم ما يقول ويقصده، وهذا لا إشكال فيه. والثاني أن يبلغ النهاية فلا يعلم ما يقول ولا يريده، فهذا لا ريب أنه لا ينفذ شيء من أقواله.
الثالث من توسط بين المرتبتين بحيث لم يصر كالمجنون فهذا محل النظر، والأدلة على عدم نفوذ أقواله. اه. ملخصا من شرح الغاية الحنبلية، لكن أشار في الغاية إلى مخالفته في الثالث حيث قال: ويقع الطلاق من غضب خلافا لابن القيم اه وهذا الموافق عندنا لما مر في المدهوش.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce