عنوان:
آدھا سال دن اور آدھا سال رات والے ملک میں روزہ کس طرح رکھا جائے؟(3119-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! دنیا میں ایک جگہ ایسی ہے، جہاں چھ مہینے دن اور چھ مہینے رات ہوتی ہے، تو وہاں کے مسلمان رمضان کے مہینے میں روزے کس حساب سے رکھیں گے؟
جواب: واضح رہے کہ ایسے ممالک جہاں چھ مہینے دن اور چھ مہینے رات ہو، تو وہاں کے لوگوں کیلئے آسان صورت یہ ہیکہ وہ اپنے قریب ترین ملک جہاں دن رات کا نظام معمول کے مطابق ہو، اس کے طلوع اور غروب کے اعتبار سے روزہ رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (مطلب فی طلوع الشمس من مغربہا، 268/1)
وفی شرح المنہاج ویجری ذلک فیما لو مکثت الشمس عند قوم مدۃ قال فی امداد الفتاح قلت وکذلک یقدر لجمیع الآجال کالصوم والزکاۃ والحج والعدۃ وآجال البیع والسلم والاجارۃ وینظر ابتداء الیوم فیقدر کل فصل من الفصول الاربعۃ بحسب ما یکون کل یوم من الزیادۃ والنقص کذا فی کتب الائمۃ الشافعیۃ ونحن نقول بمثلہ اذا صل التقدیر مقول بہ اجماعاً فی الصلوات۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Aadha saal din aur Aadha saal raat walay mulk mein roza kis tarah rakkha jae, rakhain,
How to fast in a country with half year day and half year night? Fasting in a country with 24 hours light, Fasting in a country with 24 hours night, Fasting in Norway, Alaska, Finland, Iceland, St.Petersburg, full darkness day, midnight sun