سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میں دوبئی میں کام کرتا ہوں، وہاں ہمارے ساتھ ہندو بھی رہتے ہیں، ان میں سے ایک ہندو سے میری کافی اچھی بات چیت ہے، ایک مرتبہ اس نے رمضان کا ہمارے ساتھ روزہ رکھا، اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر افطار کیا، تو کیا اس کا اس طرح روزہ رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ روزے کے صحیح ہونے کے لئے مسلمان ہونا شرط ہے، کسی غیر مسلم کا روزہ اس کے مسلمان نہ ہونے کی وجہ سے قبول نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (کتاب الصوم، 195/1)
شرط وجوبہ: الإسلام والعقل والبلوغ۔۔۔۔۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی