سوال:
السلام علیکم ! میرا سوال ہےکہ اگر کسی کے پیٹ کا آپریشن ہوا ہو اور زخم ابھی کچا ہو، اس صورت میں اگر غسل واجب ہو جائے تو کیا زخم کی جگہ پٹی کے اوپر سے مسح کرکے باقی غسل کے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ غسل کرسکتےہیں؟ واضح رہے کہ ڈاکٹر نے زخم کو پانی سے بچانےکی ہدایت دی ہے اور جو پٹی لگائی ہے، وہ واٹر پروف ہے.
جواب: اگر واقعی پانی سے زخم بڑهنے کا اندیشہ ہو اور ماہر دیندار ڈاکٹر نے پانی کے استعمال سے منع کیا ہو تو زخم والی جگہ پر مسح کرکے باقی فرائض غسل کو ادا کرلیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (35/1، ط: دار الفکر)
وإنما يمسح إذا لم يقدر على غسل ما تحتها ومسحه بأن تضرر بإصابة الماء أو حلها. هكذا في شرح الوقاية ومن ضرر الحل أن يكون في مكان لا يقدر على ربطها بنفسه ولا يجد من يربطها. كذا في فتح القدير.
وإن كان يضره الغسل بالماء البارد ولا يضره الغسل بالماء الحار يلزمه الغسل بالماء الحار هكذا في شرح الجامع الصغير لقاضي خان وهو الظاهر.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی