عنوان: "صحت کارڈ" کے ذریعے علاج کی سہولت حاصل کرنا (3201-No)

سوال: السلام علیکم،
مفتی صاحب ! حکومت کی طرف سےصحت سھولت کارڈ دیئے جا رہے ہیں،جس کے ذریعے پوری فیملی کسی بھی نجی ہسپتال سے سات لاکھ بیس ہزار روپے تک علاج کروا سکتی ہے۔
کیا یہ کارڈ لینا اور اِس کے استعمال سے علاج کروانا ٹھیک ہے؟

جواب: واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ صحت کارڈ کی پالیسی اور اس سے سہولت حاصل کرنے کی شرائط ہمارے علم میں نہیں ہیں، لہذا اصولی طور پر اس کا جواب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص حکومت کی پالیسی اور شرائط پر پورا اترتا ہو اور اس کارڈ کے ذریعے سہولت حاصل کرنے میں کوئی شرعی خرابی نہ، تو اس کے لیے "صحت کارڈ" کا حاصل کرنا اور اس کے ذریعے علاج ومعالجہ کی سہولیات حاصل کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الایۃ: 2)
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحِلُّوا شَعَائِرَ اللَّهِ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَلَا الْهَدْيَ وَلَا الْقَلَائِدَ وَلَا آمِّينَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنْ رَبِّهِمْ وَرِضْوَانًا وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوا وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ أَنْ صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِo

تفسیر القرطبی: (46/6، ط: دار الکتب المصریة)
الثالثة عشرة- قوله تعالى: (وتعاونوا على البر والتقوى) قال الأخفش: هو مقطوع من أول الكلام، وهو أمر لجميع الخلق بالتعاون على البر والتقوى، أي ليعن بعضكم بعضا، وتحاثوا على ما أمر الله تعالى واعملوا به، وانتهوا عما نهى الله عنه وامتنعوا منه، وهذا موافق لما روي عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: (الدال على الخير كفاعله).

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2167 Jan 08, 2020
Sehat card kay zariyay elaj ki sahulat haasil karna, Sahoolat, Sehat sahulat program, Getting treatment with a help card, using sehat card

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.