عنوان: نکاح کے گواہ، وکیل اور قاضی کا شرعی دائرہ کار (3212-No)

سوال:
حضرت ! قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے، مزید یہ بھی رہنمائی فرمائیں کہ کون قاضی بن سکتا ہے، وکیل اور گواہ کا کیا کام ہوتا ہے، اور کیا قبول کے الفاظ تین مرتبہ کہنا ضروری ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ بنیادی طور پر نکاح منعقد ہونے کے لئے دو باتیں ضروری ہیں:
١- ایجاب و قبول
٢- دو شرعی گواہوں کی موجودگی میں (ایجاب و قبول ہو)
یہ دونوں باتیں فرض کے درجے میں ہیں، ان کے علاوہ جتنے بھی احکام ہیں، مثلاً:
نکاح کا اعلان کرنا
نکاح مسجد میں ہونا
نکاح سے پہلے خطبہ مسنونہ پڑھنا
دلہن کی طرف سے نکاح کا وکیل ہونا وغیرہ، یہ سب احکام فرض کے درجے میں نہیں ہیں، بلکہ ان میں سے بعض مسنون، بعض مستحب اور بعض انتظامی نوعیت کے ہیں۔
ان کی رعایت کرنا نکاح میں خیر وبرکت کا سبب ہے۔
چونکہ یہ تمام امور نکاح کا قاضی اچھے طریقے سے سرانجام دیتا ہے، اس لیے اس کے ذریعے سے نکاح کے امور طے کروائے جائیں، تو بہتر ہے، البتہ اگر نکاح کے امور قاضی کے علاوہ کوئی اور اہل شخص سر انجام دیدے، تو بھی نکاح ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

السنن الکبریٰ للبیھقی: (125/7)
عن عائشۃ رضی الله عنھا قالت قال رسول الله ﷺ : "لانکاح الا بولی وشاھدَیْ عدل".

رد المحتار: (8/3)
"قوله ( ويندب إعلانه) أي إظهاره والضمير راجع إلى النكاح بمعنى العقد لحديث الترمذي أعلنواهذاالنكاح واجعلوه في المساجدواضربواعليه بالدفوف فتح۔قوله(وتقديم خطبة) بضم الخاء ما يذكر قبل إجراء العقد من الحمد والتشهد".
"قوله ( وينعقد ) قال في شرح الوقاية العقد ربط أجزاء التصرف أي الإيجاب والقبول شرعا۔۔۔".
"ومن شرائط الإيجاب القبول اتحاد المجلس۔
قوله: ( اتحاد المجلس ) قال في البحر فلو اختلف المجلس لم ينعقد".

والله تعالى أعلم بالصواب
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2810 Jan 09, 2020
Nikah kay Gawah Wakeel aur Qaazi ka sharai dairah e kaar, ke, Wakil, Wakel, Qazi, shari, daira e kaar, Daira kaar, Daera e kaar, Shariah scope of marriage witnesses, lawyer and judge, Involvement limit, Influence limit

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.