عنوان:
قبر پر بےخیالی میں پاؤں رکھنے کی تلافی کیسے ممکن ہے؟(3218-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا ایک دوست ایک مرتبہ قبرستان میں اپنے کسی رشتہ دار کی قبر پر فاتحہ پڑھنے گیا، مگر راستے میں اس نے بے خیالی میں کسی قبر پر پاؤں رکھ دیا، اب وہ بہت پریشان ہے کہ اس کی تلافی کیسے کروں، شرعا اس کی تلافی کی کیا صورت ہے؟
جواب: صورت مسؤلہ میں آپ کے دوست کو استغفار اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (طٰہٰ، الایۃ: 82)
وَاِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا۔۔۔۔الخ
صحیح البخاري: (رقم الحدیث: 4141)
عن عائشۃ رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہا قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن العبد إذا اعترف ثم تاب، تاب اللّٰہ علیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Qabar par bay khayali mein paaon rakhnay ki talaafi kaisay mumkin hay, Qabr, peh, bekhayali, main paon, rakhne, ki, talafi, kaise, he,
How can one compensate for stepping on the grave unintentionally, carelessnes, careless