resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: اپنی محنت سے بنایا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل ہونا (32185-No)

سوال: میں اپنے گاؤں سے شہر کی طرف کمانے کے لیے آیا اور ماہانہ اپنے گھر والدین کو خرچہ بھی بھیجتا رہا، خرچے کے علاوہ اپنے لیے تھوڑی تھوڑی رقم الگ جمع کرتا رہا، اس جمع شدہ رقم سے میں نے ایک مکان خریدا ہے۔
پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس مکان میں میرے بھائیوں کا حصہ شامل ہوگا یا نہیں؟ اسی طرح کیا یہ مکان میرے والد کی میراث میں شمار ہوگا یا میری ذاتی ملکیت میں شمار ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ اگر اس کام کو شروع کرنے کے لیے والد صاحب نے قرض یا شراکت کی صراحت کے ساتھ پیسے نہ دیے ہوں اور آپ نے اپنی محنت سے پیسے کما کر مکان خریدا ہو تو آپ کی اپنی محنت کی کمائی سے بنایا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل نہیں ہوگا، بلکہ وہ مکان آپ کی ذاتی ملکیت شمار ہوگا اور اس میں آپ کے والد کے کسی وارث کا حق نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (759/6، ط: دار الفكر)
التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال كما في شروح السراجية.

الفقه الإسلامي و أدلته: (7726/10، ط: دار الفكر)
التركة لغة: ما يتركه الشخص ويبقيه،۔۔۔وهي عند الحنفية: الأموال والحقوق المالية التي كان يملكها الميت. فتشمل الأموال المادية من عقارات ومنقولات وديون على الغير، والحقوق العينية التي ليست مالا، ولكنها تقوم بمال أو تتصل به، كحق الشرب والمسيل والمرور والعلو، والرهن إذ يرث الورثة الدين موثقا برهنه.وخيارات الأعيان، كخيار العيب وخيار التعيين وخيار فوات الوصف المرغوب فيه. ولا تشمل عندهم الخيارات الشخصية، كخيار الشرط وخيار الرؤية وحق الشفعة، فإنها حقوق متعلقة بشخص المتوفى لا بماله.ولاتشمل أيضا المنافع كالإجارة والإعارة، لانتهاء العقد بالموت، ولأن المنافع ليست مالا عند متقدمي الحنفية.ولا تشمل قبول الوصية، فتلزم الوصية بموت الموصى له، أي قبل أن يقبل أو يرد، ويعتبر عدم الرد قبولا.والحنفية يحصرون التركة في المال أوالحق الذي له صلة بالمال فقط.

شرح المجلة لسليم رستم باز: (المقالة الثانیة، المادة: 97، 51/1، ط: رشیدیة)
" لايجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي."

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster