سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کچھ عرصہ پہلے میرے دادا کی قبر بارش کے زیادہ ہونے کی وجہ سے دھنس گئی، ہم نے گورکن کو بلا کر قبر کو پھر سے مٹی ڈال کر صحیح کر دیا، کیا ہمارا یہ فعل درست تھا؟ شرعا قبر کو دوبارہ صحیح کرنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ شرعاً قبر کے منہدم ہونے کی صورت میں دوبارہ درست کر دینا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (الفصل السادس في القبور و الدفن، 166/1، ط: زکریا)
وإذا خربت القبور فلابأس بتطیینہا کذا في التاتارخانیۃ وہو الأصح وعلیہ الفتوی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی