سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میت کو دفنا کر اس کی قبر پر اذان دینا جائز ہے یا نہیں؟ شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ قبر پر اذان دینا بدعت ہے، البتہ دفن کرنے کے بعد کچھ دیر کے لیے قبر پر ٹھہرنا، اور میت کے لیے دعا و استغفار کرنا سنت سے ثابت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب صلاۃ الجنائز، 837/1، ط: سعید)
فی الا ختصار علی ماذکر من الوارداشارۃ الی انہ لا یسن الاذان عند ادخال المیت فی قبرہ کما ھو المعتاد الان وقد صرح ابن حجر فی فتاویہ بانہ بدعۃ ومن ظن انہ سنۃ قیاسا علی ندبھما للمولود الحاق الخاتمۃ الا مر بابتدائہ فلم یصب
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی