سوال:
مفتی صاحب! احد شہریار (Ahad Shehryar) نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب: "احد شہریار" دراصل دوناموں سے مرکب ہے، "احد" اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ہے، جس کا معنی ہے "اکیلا و یکتا"، اس لیے اگر یہ نام رکھنا ہو تو احد کے ساتھ "عبد" كا لفظ بھی لگایا جائے، یعنی عبدالاحد نام رکھا جائے، عبد کے بغیر خالی "احد" نہ رکھا جائے۔
شہریار فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنی ہے "بادشاہ، بزرگ"، یہ نام رکھنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الكريم: (الإخلاص، الآية: ١)
﴿ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ●﴾
النهاية في غريب الحديث والأثر: (1/ 27، ط: المكتبة العلمية)
«(أحَد) - فِي أَسْمَاءِ اللَّهِ تَعَالَى الأَحَد وَهُوَ الفَرْد الَّذِي لَمْ يَزل وحدَه وَلَمْ يَكُنْ مَعَهُ آخرُ، وَهُوَ اسمٌ بُنِي لنَفي مَا يُذْكر مَعَه مِنَ العَدد، تَقُولُ مَا جَاءَنِي أَحَدٌ، وَالْهَمْزَةُ فِيهِ بَدَلٌ مِنَ الْوَاوِ، وَأَصْلُهُ وَحَد لِأَنَّهُ مِنَ الوَحْدة.»
غیاث اللغات: 301
شہریار: بادشاہ، بزرگ۔۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی