عنوان: بلند آواز سے ذکر کرنا کیسا ہے؟ (3250-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب، بلند آواز سے ذکر کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جیسا کہ بعض پیرو مرشد اپنے مریدوں کے ساتھ بلند آواز سے ذکر کرتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب: واضح رہے کہ بلند آواز سے ذکر کرنا جائز ہے، البتہ آواز کو ضرورت سے زیادہ بلند نہ کیا جائے، اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی نمازی کی نماز میں اور سونے والے کی نیند میں خلل واقع نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (باب ما یفسد الصلاۃ و ما یکرہ فیھا، 660/1)
قولہ ورفع صوت بذکر الی قولہ اجمع العلماء سلفاً وخلفاً علی استحباب ذکرالجماعۃ في المساجد وغیرھا الا ان یشوش جھر ھم علی نائم أو مصلٍ أو قاریٔ الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 666 Jan 10, 2020
Buland Aawaaz say zikar karna kaisa hay, Awaz, Awaaz, Aawaz, se, zikr, krna, he, How is it to do Dhikr (Zikr) in loud voice?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.