عنوان: لیکوریا والی عورت کی نماز، وضو اور پاکی کا طریقہ(329-No)

سوال: مفتی صاحب ! لیکوریا والی عورت کی نماز، وضو اور پاکی کا کیا حکم ہے؟

جواب: عورت کی شرمگاہ(Vagina) سے بعض اوقات سفید پانی نکلتا ہے، جسے "لیکوریا" کہتے ہیں، اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور اگر کپڑے پر لگ جائے تو کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے، اسے دھوئے بغیر نماز ادا نہیں کی جاسکتی، البتہ کپڑے کے ناپاک حصے کو دھوکر پاک کرلے تو اس میں نماز درست ہوگی۔
جن عورتوں کا ایام سے پاک ہونے کے بعد لیکوریا کا مرض اتنا شدید ہو کہ وہ پورے وقت کے اندر پاکی کے ساتھ فرض نماز نہ پڑھ سکیں تو ان پر معذور کا حکم جاری ہوگا اور ان کو ہر نماز کے وقت ایک بار وضو کرلینا کافی ہوگا۔
واضح رہے کہ عورت کی شرمگاہ سے نکلنے والے ہر قسم کے پانی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، بشرطیکہ یہ پانی شرمگاہ کےاندرونی حصہ سے نکلے، البتہ اگر صرف رطوبت (secretion)پائی جائے، جو شرمگاہ کے باہر والے حصے سے آتی ہے تو وہ پسینہ ہے، اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (9/1، ط: دار الفکر)
(الفصل الخامس في نواقض الوضوء) منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة، الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر وكذلك البول والريح الخارجة من الدبر. كذا في المحيط.

و فیھا ایضاً: (41/1، ط: دار الفکر)
المستحاضة ومن به سلس البول أو استطلاق البطن أو انفلات الريح أو رعاف دائم أو جرح لا يرقأ يتوضئون لوقت كل صلاة ويصلون بذلك الوضوء في الوقت ما شاءوا من الفرائض والنوافل هكذا في البحر الرائق۔۔۔۔ويبطل الوضوء عند خروج وقت المفروضة بالحدث السابق. هكذا في الهداية وهو الصحيح.

رد المحتار: (149/1، ط: دار الفکر)
والحاصل أن الصوم يبطل بالدخول، والوضوء بالخروج

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3255 Dec 31, 2018
Leukorrhea wali aurat ki namaz/namaaz, wuzoo/wudoo aur paki ka tareeqa/tariqah, the proper way of praying and performing ablution/wudoo/wuzoo and attaining taharah/purity

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.