سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی لاش کسی جگہ راستے میں ملتی ہے، اور اس کے مذہب کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہے، تو اسے کس طرح دفنایا جائے گا؟
جواب: واضح رہے کہ اگر وہ لاش کسی مسلمان ملک میں ہے، تو اس کو مسلمان سمجھ کر اس کے کفن دفن کا تمام معاملہ اسلام کے مطابق ہوگا، جب تک اس کے غیر مسلم ہونے کی کوئی واضح نشانی موجود نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب صلوٰۃ الجنائز قبیل مطلب فی الکفن، 807/1)
(فروع ) لو لم یدر امسلم ام کافر و لا علامۃ فان فی دارنا غسل وصلی علیہ والا لا (قولہ فان فی دارناالخ) افاد بذکر التفصیل فی المکان بعد انتفاء العلامۃ ان العلامۃ مقدمۃ وعند فقدھا یعتبر المکان فی الصحیح لانہ یحصل بہ غلبۃ الظن کما فی النھر عن البدائع وفیھا ان علامۃ المسلمین اربعۃ الختان والخضاب ولبس السواد وحلق العانۃ ا ھ قلت فی زماننا لبس السواد لم یبق علامۃ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی