عنوان: پکی قبر بنانا کیسا ہے؟ (3341-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! بعض لوگ شوق میں خوبصورت کرکے پکی قبریں بناتے ہیں، کیا شریعت میں پکی قبر بنانا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ پکی قبریں بنانا شرعاً ممنوع اور گناہ ہے، حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کو پختہ کرنے سے، ان پر لکھنے سے، اور ان کو روندنے سے منع فرمایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوٰۃ المصابیح: (باب دفن المیت، ص: 148)
عن جابر رضي اللّٰہ عنہ قال: نہی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أن یجصص القبر وأن یبنی علیہ وأن یقعد علیہ۔

سنن الترمذی: (باب ما جاء فی کراہیۃ تجصیص القبور و الکتابۃ علیھا)
وعن جابر قال: نھی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ان یجصص القبور وان یکتب علیھا وان تو طاً۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1727 Jan 14, 2020
Pakki qabar banana kaisa hay, What is it like to build a paved grave?, hardened grave, permanent grave, irremovable grave

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.