عنوان:
جنازہ کے ساتھ بلند آواز سے ذکر کرنا(3350-No)
سوال:
مفتی صاحب ! میت کے ساتھ چلتے ہوئے اکثر لوگ بلند آواز میں کلمہ شہادت کا ذکر کرتے ہیں، کیا یہ طریقہ جائز ہے؟ قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں
جواب: جنازہ کے پیچھے چلنے والوں کے لیے مناسب ہے کہ خاموشی اختیار کریں اور اگر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا چاہیں، تو آہستہ آواز میں کریں، اس موقع پر بلند آواز سے ذکر کرنا مکروہ اور بدعت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب صلاۃ الجنازۃ، 233/2)
کرہ فیھا رفع الصوت بذکر او قراءۃ.
وینبغی لمن تبع الجنازۃ ان یطیل الصمت وفیہ عن الظہیرۃ فان اراد ان یذکر ﷲ تعالٰی یذکرہ فی نفسہٖ لقولہٖ تعالٰی انہ لا یحب المعتدین ای المجاہرین بالدعاء۔
وعن ابراہیم انہ یکرہ ان یقول الرجل وھو معھا استغفروا لہ غفراللہ لکم۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Janazay kay saath buland awaz say zikr karna, Janazah, ke, sath, aawaaz, se, zikar,
Doing zikar aloud with a funeral, loudly reciting the kalimat etc while earrying the Janazah, while escortign the dead