resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: "ہما"(Huma)نام کا معنی

(33536-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللّہ وبرکاتہ! امید ہے کہ آپ حضرات بخیر و عافیت ہوں گے۔
ایک سوال ہے کہ میری بھتیجی کا نام ہما (Huma) ہے، بعض لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ یہ نام موزوں نہیں ہے ، اس وجہ گھر والے یہ نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس نام کے ہم مثل کوئی صحیح المعنی نام رکھا جائے۔ آیا ہما نام واقعی مناسب نہیں ہے یا اس کا معنی درست نہیں ہے؟ شرعی نقطہ نظر سے رہنمائی فرمائیں اور صحابیات رضی اللّہ عنھن کے ناموں میں سے چند نام تجویز فرمائیں۔

جواب: " ہما"(ہاء کے پیش، آخر میں ہمزہ کے ساتھ اور اس کے بغیر) فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنی" عقاب " یاوہ مشہور" خوش بختی کا پرندہ "جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ قدیم زمانہ میں بادشاہ اس کے پَر کو فخر اور اعزاز کے علامت کے طور پر اپنےتاج میں رکھتے تھے، لہذا "ہما "نام رکھ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

معجم متن اللغة: (5/ 667، ط:دار مكتبة الحياة)
هماء: العقاب: طائر آخر تتخذ الملوك من ريشه تيجانهم لعزته. زعموا أن من وقع ظله عليه صار ملكا.

المعجم الوسيط: (2/ 996، ط: دار الفكر ببيروت)
(‌الهماء) العقاب وقيل طائر تتخذ الملوك من ريشه في تيجانهم لعزته (فارسية)

المحيط في اللغة: (7/ 162، ط:عالم الكتب)
التاج، والجميع التيجان. والعمائم تيجان العرب.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names