عنوان: صاف ہاتھ پانی میں ڈالنے سے پانی کا مستعمل ہونا(3377-No)

سوال: اگر ہاتھ پر کسی قسم کی نجاست نہ لگی ہو اور ایسا ہاتھ بہتے نلکے کے نیچے آجائے اور وہ مستعمل پانی بالٹی کے اندر گرتا رہے تو ایسی بالٹی کے پانی سے وضو اور غسل کا کیا حکم ہوگا؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر ہاتھ پر وضو یا غسل کی نیت سے پانی بہایا گیا ہو تو وہ پانی مستعمل ہوجاۓ گا، اب اگر یہ پانی بالٹی میں چلاجائے اور بالٹی میں موجود غیر مستعمل پانی کی مقدار کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو وہ غیر مستعمل کے حکم میں ہوگا، البتہ اگر وضو یا غسل کی نیت سے ہاتھ نہ دھویا گیا ہو تو پانی مستعمل نہیں ہوگا اور اس کا استعمال بلاکراہت جائز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیة: (کتاب الطھارة، 22/1، ط: دار الفکر)
الماء الذي أزيل به حدث أو استعمل على وجه القربة فالصحيح أنه كما زايل العضو صار مستعملا. هكذا في الهداية سواء كان الحدث أكبر أو أصغر. هكذا في العيني شرح الكنز حتى إذا غسل ذراعيه وغسلها بذلك الماء لا يجوز. هكذا في فتاوى قاضي خان.

و فیھا ایضاً: (23/1)
الماء المستعمل إذا وقع في البئر لا يفسده إلا إذا غلب وهو الصحيح هكذا في محيط السرخسي.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 915 Jan 22, 2020
Saaf haath paani mein daalnay say paani mustaamil ho ga ya naheen, hoga, daalne, pani, hath, Will putting clean hands in water make the water used or not

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.