سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر قربانی کے جانور کو ذبح کر دیا جائے، اور ذبح کے بعد اس کے پیٹ سے زندہ بچہ نکل آئے، تو اس کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر ذبح کرنے کے بعد قربانی کے جانور کے پیٹ سے زندہ بچہ نکل آئے، تو اس کو بھی ذبح کر دینا چاہیے، اور ذبح کرنے کے بعد اس کو کھانا حلال ہوگا، البتہ اگر ذبح کرنے سے پہلے مر گیا، تو اس کا گوشت کھانا حرام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الأضحیۃ، 391/9)
ولدت الأضحیۃ ولداً قبل الذبح یذبح الولد معہا۔
قولہ : (قبل الذبح) فإن خرج من بطنہا حیاً فالعامۃ أنہ یفعل بہ ما یفعل بالأم ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی